سپورٹ کشمیر فورم کے نمائندے کو انٹریودیتے ہوے حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹرشفقت حسین شیرازی کا دن ہے نے کہاکہ 27 اکتوبر 1947 ( یوم سیاہ )
انڈین جنگی جرائم کی سیاہ تاریخ کا آغاز ۔
جس دن انڈیا نے برطانیہ کی حمایت سے کشمیر پر استعماری قبضہ جمانے کے لئے فوجی جارحیت کا آغاز کیا۔ 74 سال گزرنے کے باوجود کشمیریوں کا عزم بلند اور حوصلہ برقرار ہے اور ان کی جدوجہد آزادی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ بھارت کا ہر ظلم ان کے جذبہ حریت کو مزید بھڑکا دیتا ہے۔ بھارت جتنا ظلم چاہے کر لے آخر کار آزادی کشمیری قوم کا مقدر اور منزل ہے۔
27 اکتوبر 1947 ( یوم سیاہ ) انڈین جنگی جرائم کی سیاہ تاریخ کا آغازکا دن ہے :علامہ ڈاکٹرشفقت حسین شیرازی
