آج کے دن بھارتی حکومت نے اپنی افواج کو کشمیر میں اتارا اور نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے بازار گرم کئے۔ کشمیر پر غاصبانہ طور پر قبضہ کیا اور معصوم کشمیریوں جس میں بوڑھے، جوان، بچے اور خواتین کو ظلم کا نشانہ بنایا۔کشمیری مسلمانوں کو سلام پیش کرتے ہیں کہ وہ 1948ء سے اب تک اپنی جدوجہد کو قائم رکھا ہوا ہے ، اور ہزاروں لوگوں نے آزادی کے لئے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ۔ اور وہ دن دور نہیں کہ ان کی جدوجہد اور لہو رنگ لائے گا، اور کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ حکومت پاکستان روز اول سے کشمیری مسلمانوں کے جدوجہد کی سفارتی اور اخلاقی طور پر حمایت کرتا رہا ہے اور کشمیر کی صبح آزادی تک یہ حمایت جاری رہے گا۔
محمد کاظم میثم/ منسٹر ایگریکلچر گلگت بلتستان و صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم
کشمیر کی صبح آزادی تک یہ حمایت جاری رہے گا۔
