Input your search keywords and press Enter.

مظلوم کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، بلال اکبر

جدہ (محمد اکرم اسد) قونصل جنرل پاکستان بلال اکبر نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 جنوبی ایشیا کی تاریخ کا سیاہ ترین دن جب کشمیر پر ہندوستان کے جابرانہ قبضے اور انسانیت کے قتل کی بدترین مثال قائم ہوئی۔ انہوں نے 1447 میں چلنے والی تحریک اور کشمیری بزرگوں کی قربانیوں کو سراہا اور ان کے جذبہ حریت کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان لوگوں کی بدولت آج جو خطہ آزاد ہے وہاں لوگ آزادی کی سانس لے رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں جس طرح قتل و غارت کا بازار گرم ہے اور 5 اگست کے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات سے ہندوستان اخلاقی جنگ ہار کر اس طرح کی حرکتیں کر رہا ہے لیکن مظلوم کشمیریوں کیساتھ یہ وعدہ ہے کہ ہم ان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے وہ یہاں جموں و کشمیر کمیونٹی اوورسیز کے پلیٹ فارم سے یوم سیاہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ تقریب کی صدارت چیئرمین جموں کشمیر کمیونٹی اوورسیز چوہدری خورشید متیال نے کی،پروگرام میں پاکستان اور کشمیر کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ہندوستان کی اوچھے ہتھکنڈوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اس بات کا عہد کیا کہ آزادی کا سورج طلوع ہوتے تک مظلوم کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت دنیا کے ہر فورم پر جاری رکھیں گے، 6 لاکھ سے زائد لوگوں کی شہادتیں کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے، مقررین جن میں چوہدری معروف حسین، سردار مہتاب سرور، محسن غوری، راجہ شمروز، نوشیروان خٹک، چوہدری تصور، سردار اشفاق خان، سردار وقاص عنایت اللہ، چوہدری اکرم گجر، مفتی عزیر بھٹہ، بشیر سواتی، مسعود پوری شامل تھے نے کہا کہ 24 اکتوبر کو ایک انقلابی حکومت کے قیام کا کشمیری لیڈر شپ کا یہ عزم تھا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ کسی صورت نہیں رہنا چاہتے۔ وقت آ گیا ہے عالمی دنیا کشمیر میں اقوام متحدہ کی قرارداوں پر عمل کرواتے ہوے ہندوستان پر دباؤ ڈالے کہ کشمیر میں ریفرنڈم کروایا جاے تاکہ کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے