اپنے ٹویٹر ہینڈل پر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے لکھا کہ میری حکومت نے سرینگر میں بینکروں کو مسمار کرکے کیمونٹی و میراج ہالز تعمیر کئے تاکہ لوگ اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیراعلٰی عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ یہ دیکھ کر مایوسی ہوئی کہ سرینگر میں کیمونٹی ہالز کو قابض فورسز کی بارکوں میں تبدیل کیا گیا ہے۔ اپنے ٹویٹر ہینڈل پر عمر عبدﷲ نے لکھا کہ میری حکومت نے سرینگر میں بینکروں کو مسمار کرکے کیمونٹی و میراج ہالز تعمیر کئے تاکہ لوگ اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں سیکورٹی صورتحال اب اس ڈگر پر پہنچ گئی ہے کہ نہ صرف نئے بینکرس بنائے جارہے ہیں بلکہ لوگوں کی آسائش کے لئے مخصوص ان کیمونٹی ہالز کو پیرا ملٹری فورسز اب بارکوں کے طورپر استعمال میں لا رہی ہیں جو کہ نہایت ہی قابل افسوس ہے۔ واضح رہے کہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید عظیم متو نے بھی گزشتہ روز کہا تھا کہ سرینگر میں کیمونٹی ہالز میں ’سی آر پی ایف‘ کی تعیناتی کے حوالے سے اُن کے ساتھ کوئی مشاورت نہیں کی گئی ہے۔
کشمیر کے کیمونٹی ہالز کو قابض فورسز کی بارکوں میں تبدیل کرنا قابل افسوس عمل ہے، عمر عبداللہ
