Input your search keywords and press Enter.

او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر سے حریت کانفرنس کے وفد کی ملاقات

کراچی (جنگ نیوز) کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد نے او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر یوسف الدوبے سے ملاقات کی ہے۔ خیال رہے او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر یوسف الدوبے اتوار پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ وفد نے او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین صورت حال سے آگاہ کیا۔ وفد نے نمائندہ خصوصی کو بتاہا کہ انڈیا مقامی افراد کو بے دخل کر کےمقبوضہ کشمیر کو ہندو علاقے میں بدلنے کے اقدامات کر رہا ہے۔ ’مقبوضہ وادی میں غیر قانونی اقدامات یو این قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔‘ یوسف الدوبے 7سے 12نومبر تک پاکستان اور آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔ پاکستان کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے میں او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ وفد میں او آئی سی کے معاون سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اور سینئر رہنما شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے