Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور جعلی مقابلے میں قابض بھارتی فوج نے تاجر سمیت 4 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

شہید تاجر کی بیٹی کی دہائی نے دل دہلا دیے ، لڑکی کا کہنا ہے کہ جب اس نے بھارتی سکیورٹی فورسز سے پوچھا کہ اس کے والد کو کیوں مارا تو وہ بے شرمی سے ہنسنے لگے۔

والد کو شہید کرکے بھارتی فوجی ہنس رہے تھے: گڑگڑاتی کشمیری بچی کی دل سوز ویڈیو وائرل

جعلی مقابلےکے خلاف سری نگر میں مظاہرہ کیا گیا اور شہدا کی میتیں حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

کُل جماعتی حریت کانفرنس نے چاروں شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے اور کل واقعے کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے