گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی 25سے زائد بر طانوی ارکان پا ر لیمنٹ اور ہائوس آف لارڈز کے ارکان سے ملاقات ہوئی۔ارکان بر طانوی پار لیمنٹ اور لارڈ ز افغان سمیت پورے خطے میں امن کیلئے پاکستانی کردار کے معترف نکلے اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے افغان امن عمل میں کردار کو بھی سراہا۔ گور نر ہائوس لاہور سے جاری اعلامیہ کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے دورہ بر طانیہ کے دوران مشیر بر طانوی وزیر اعظم بر ائے ٹر یڈ مائلز،بر طانوی رکن پار لیمنٹ مارک لوگن،جیمز ڈیوی،ثاقب بھٹی ،ٹونی لوئرڈ،سٹیٹ منسٹر لندن پالز سکلی،گیرینٹ ڈیوس سمیت دیگر ارکان پار لیمنٹ اور لارڈز سے ملاقاتیں کیںجن میں پاک بر طانیہ تعلقات ،افغانستان اور خطے کی موجودہ صورتحال اور مسئلہ کشمیر سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ ملاقاتوں کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ارکان پار لیمنٹ اور لارڈز کو افغانستان میں امن کے قیام کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پاکستان کی جانب سے کیے جانیوالے اقدامات کے بارے میں بتایا جس پر ارکان نے ان اقدامات کو سراہا جبکہ ملاقاتوں کے دوران کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور بھارتی مسلمانوں کے ساتھ بھارتی حکمرانوں کے مظالم کے حوالے سے بھی گور نر پنجاب نے حقائق ارکان پار لیمنٹ اور لارڈز کے سامنے رکھے اورمطالبہ کیا ہے کہ بھارتی مظالم کے خاتمے کیلئے بر طانیہ اپنا کر دار اداکر ے۔ ملاقاتوں کے دوران گفتگو میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ دنیا افغانستان کو تنہا چھوڑنے کی غلطی نہ کر ے ورنہ سب کے پاس پچھتاوے کے سواکچھ نہیںہوگا کیونکہ بہت سے ایسے عناصر ہیںجو افغانستان میں امن کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں اور وہاں دہشت گردی سمیت دیگر کارروائیوں کے ذریعے حالات کو خراب کیا جارہا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ امن کے بغیر افغانستا ن سمیت خطے میں ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔چوہدری محمدسرور نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کہا کہ بھارت کشمیر یوں پر بدتر ین مظالم کر رہا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ بے گناہ کشمیر یوں اور انسانی حقوق کا قتل عام کیا جارہا ہے اور جب سے نر یندر مودی اقتدار میں آیا ہے ان مظالم میں خطر ناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ بر طانیہ سمیت پوری دنیا کو مسئلہ کشمیر کے حل اور وہاں جاری مظالم کے خاتمے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کر نا چاہیے۔
برطانیہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے: گورنر
