Input your search keywords and press Enter.

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں فائرنگ: دو پولیس اہلکار ہلاک، 12 زخمی

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نے بتایا کہ پیر کو سری نگر کے مضافات میں مبینہ عسکریت پسندوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔

کشمیر پولیس نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ ’عسکریت پسندوں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے کم از کم 14 اہلکار زخمی ہوئے۔‘

کشمیر پولیس زون کے مطابق زخمی ہونے والے اہلکاروں میں سے دو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔

کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ ’تمام زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کرکے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔‘

کشمیر پولیس نے امریکی خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ یہ واقعہ سرکاری فورسز کی جانب سے ایک مختصر فائرنگ کے تبادلے میں دو مشتبہ عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے چند گھنٹے بعد پیش آیا۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ’مسلح افراد نے سری نگر کے مضافات میں پولیس کو لے جانے والی بس پر گولیوں کی بوچھاڑ کی جس سے 14 اہلکار زخمی ہوئے۔‘

پولیس اور فوجیوں کی کمک نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔ فوری طور پر کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے