مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے تازہ ریاستی دہشت گر دی کے دورا ن ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج سرینگر میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے۔ بھارتی پولیس افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید ہونے والا نوجوان کا تعلق عسکریت پسندوں سے تھا اور ہارون سرینگر میں مقابلے کے دوران شہید کیا گیا۔ تاہم مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ نوجوانوں کو بھارتی فوجیوں نے جعلی مقابلے کے دوران شہید کردیا ہے۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں تلاشی کارروائی جاری تھی۔ قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا ہے جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
مقبوضہ کشمیر، قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید
