Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ و جموں کشمیر میں بھی ویریئنٹ کیسز سامنے آنے لگے

مقبوضہ جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے جنوبی افریقہ سے پھوٹنے والے نئے ویرینٹ اومیکرون کے 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے حکام کے مطابق جموں ڈویژن میں 3 افراد میں اومیکرون کے مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے میڈیا، محکمہ صحت و طبی تعلیم کی جانب سے ایک ٹوئٹ کے ذریعے جموں کے علاقے میں اومیکرون کے 3 کیسز سے متعلق خبر دی گئی ہے۔

کشمیری محکمہ صحت کی جانب سے اس ٹوئٹ میں عوام سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے