Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر:ماورائے عدالت ہلاکتیں، ہڑتال ، مظاہرے

جنوبی کشمیر میں چار جعلی مقابلوں کے دوران چھ کشمیری نوجوانوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے خلاف پیر کو مکمل ہڑتال رہی اور بڑے
پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ،ترال ،بیج بہاڑہ سمیت کئی علاقو ں میں تمام کاروباری مراکز بندرہے جبکہ ٹریفک بھی معطل رہی ، وادی کے کئی علاقے ابھی بھی بھارتی فوجی محاصرے میں ہیں جہاں لوگوں کو سخت سردی میں گھروں سے باہر نکال کر ان کی شناخت پریڈ کرائی جاتی ہے جبکہ کئی کو گرفتار کیا جاتا ہے ،ادھر پلوامہ میں پوسٹ آفس کے نزدیک گزشتہ روزمسلح افراد نے پولیس پارٹی کو نشانہ بنا کر گرینیڈ داغا ، جس سے 2 اہلکارشدید زخمی ہوگئے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے بین الاقوامی تنظیموں پر زوردیا ہے کہ وہ بھارت اور مقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنماؤں کی گرتی ہوئی صحت کا سخت نوٹس لیں۔ علاج معالجے اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے کیوجہ سے مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، یاسین ملک اور آسیہ اندرابی سمیت غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی صحت تیزی سے گررہی ہے ۔علاوہ ازیں کشمیری جماعتوں نے اپیل کی گئی ہے کہ حد بندی کمیشن کی امتیازی تجاویز اورقابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف یکم جنوری 2022 کو مکمل ہڑتال کریں۔ علاوہ ازیں بھارتی وزیر اعظم کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے دعویٰ کیاہے کہ جموں وکشمیر کو مناسب وقت پر سٹیٹ ہڈ کا درجہ واپس ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے