حریت آزاد جموں و کشمیر کے رہنماؤں عبدالمجید ملک، قاضی عمران اور خالد شبیر نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقوں روپ نگر اور پلوٹا میں انتظامیہ کی طرف سے گجر بکروال قبائل کے مکانات کی مسمار ی کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انہوں نے اسلام آباد میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ مودی حکومت کی طرف سے گجر بکروال طبقے کی بے دخلی مہم مقامی مسلم آبادی کو ختم کرنے اور وہاں غیر مسلم اور غیر ریاستی لوگوں کو آباد کرنے کی سازش کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان بھارتی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت جموں و کشمیر کے لوگوں کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔رہنماؤں نے تمام کشمیری نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ مودی حکومت کے ہر مذموم اقدام کا مقابلہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور اتحاد کے ساتھ تحریک آزادی میں اپنا کردار ادا کریں۔
