Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی،نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اورکشمیری نوجوان کوشہید کردیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسزنے کلگام میں جعلی مقابلے میں نوجوان کوشہید کردیا۔

بھارتی فوجیوں نے کلگام اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کرکے گھرگھرتلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔کلگام میں بھارتی فورسز کے نام نہاد آپریشن کے دوران ایک بھارتی فوجی ہلاک اور3 زخمی بھی ہوئے۔قابض بھارتی فورسزنے دسمبرمیں 31 کشمیریوں کوشہید اور94 کوگرفتارکیا جبکہ 11 گھروں کودھماکا خیز مواد سے تباہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے