Input your search keywords and press Enter.

بیرسٹر سلطان کا 17مارچ کو مظفرآباد میں کشمیر ریلی کا اعلان

صدر آزاد کشمیر بیر سٹر سلطان محمود چودھری نے آل پارٹیز کشمیر کانفرنس سے دوبارہ مشاورت کے بعد 17مارچ جمعرات کو مظفرآباد میں بڑی کشمیر ریلی کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

اس بات کا اعلان انہوں نے یہاں اسلام آباد میں آل پارٹیز کشمیر کانفرنس کے رہنماؤں سے ملاقات اور مشاورت کے بعد کیا ہے ،صدر سے چیف جسٹس آزاد کشمیر راجہ سعید اکرم بھی ملے ، اس موقع پر ملاقات میں مختلف آئینی تقرریوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی جبکہ اس موقع پر دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر آزاد کشمیر سے ڈائریکٹر جنرل آڈٹ آزاد کشمیر سید الطاف حسین نقوی نے بھی ملاقات کی ، اس موقع پر انہوں نے صدر ریاست کو آڈیٹر جنرل آزادکشمیر کی سالانہ آڈٹ رپورٹ برائے سال 2021-22جبکہ سالانہ حسابات کی رپورٹ برائے 2020-21پیش کیں، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آڈٹ نے آڈٹ اور حسابات کے حوالے سے صدر کو تفصیلی بریفنگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے