مقبوضہ کشمیر : معذور افراد نے دھمکی دی ہے کہ اگر حکام نے ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے تو وہ خود سوزی کر لیں گے۔
کشمیر میڈیا سیل کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہینڈیکیپڈ ایسوسی ایشن کے ارکان نے کہا کہ معذور افراد کی پنشن میں 3 ہزار روپے ماہانہ اضافہ کیا جائے۔
ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرشید بٹ نے کہا کہ انتظامیہ معذور افراد کے لیے سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکام بالا نے ان کے مطالبات پورے نہ کیے تو وہ خود سوزی کرنے پر مجبور ہوں گے۔
