Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری، نام نہاد آپریشن کی آڑ میں مزید 4 نوجوان شہید

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے پلوامہ، گندر بال اور کپواڑہ کے علاقوں میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں دو نوجوانوں کو پلوامہ میں شہید کیا جبکہ ایک کو کپواڑہ اور ایک کو گندربال میں شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 3 روز کے دوران قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید کشمریوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

اس سے قبل دو نوجوانوں کو شوپیاں اور ایک کو سری نگر میں شہید کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے