Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی ظلم کی انتہاء ہے، تنویر الیاس

نویر الیاس نےکہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی ظلم کی انتہاء ہے۔

پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر و سینئر وزیر حکومت سردار تنویر الیاس خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں 4 کشمیری نوجوانوں کی شہادت بد ترین سفاکیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی ظلم کی انتہاء ہے، نہتے کشمیریوں کا محاصرہ انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر تنویر الیاس خان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی ادارے معصوم کشمیری نوجوانوں کے بے گناہ قتل کا نوٹس لیں۔

غاصب بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی جاری، مزید 4 کشمیری نوجوان شہید

یاد رہے بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جمو ں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران مختلف علاقوں میں مزید چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

بھارتی فوجیوں نے ان نوجوانوں کو پلوامہ، گاندربل اور ہندواڑہ کے علاقوں میں محاصروں اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کردیا ۔

انتظامیہ نے علاقے میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے جبکہ بھارتی فورسز نے صحافیوں کو بھی علاقے میں جانے کی اجازت نہیں دی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت جاری میں جس میں اب تک اس ماہ کے دوران 8 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں 407 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا اور 3 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے