Input your search keywords and press Enter.

جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے سرگرمیاں مزید تیز

جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کی چیئرپرسن برائے نارتھ آف انگلینڈ کونسلر نائلہ شریف کی ڈاکٹر افضل خان ایم پی و شیڈو منسٹر انصاف، لارڈ واجد خان کنوینئر فرینڈز آف کشمیر، میئر آف سٹم سائیڈ، میئر آف راچڈیل کونسلر عاصم شریف ودیگر کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور لابی مہم اور سرگرمیاں مزید تیز کرنے کے لئے اپنی تحریک کا مؤقف پیش کیا۔اس میٹنگ کا انعقاد آسٹن انڈر لائن گریٹر مانچسٹر میں کیا گیا۔

کونسلر نائلہ شریف اور میٹنگ میں موجود تمام ممبران برٹش پارلیمنٹ، کونسلرز،لارڈ ایم پیز، میئر اور دیگر نے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری جغرافیائی تبدیلیوں کے بارے میں مبذول کروائی۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں، خواتین کی عصمت دری، نوجوانوں اور بوڑھوں کا قتل عام، بچوں پر ظلم وزیادتی کے پہاڑنے جیسے سنگین جنگی جرائم جاری ہیں۔مگر آج تک عالمی برادری نے بھارت پر مؤثر انداز میں دباؤ نہیں ڈالا جس کی وجہ سے بھارتی جنگی جنون میں اضافہ ہو رہا ہے۔

راجہ نجابت حسین کی خصوصی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے برطانیہ، یورپ، آزاد جموں وکشمیر اور پاکستان کی تحریکوں نے اپنی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا کام جاری رکھا ہوا ہے۔میٹنگ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ برٹش پارلیمنٹ اور تحریک کے عہدیداران روزانہ کی بنیاد پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل، عالمی عدالت انصاف، برطانوی پارلیمنٹ، یورپی پارلیمنٹ ودیگر عالمی انسانی حقوق کے اداروں کو بھی خطوط لکھیں اور مضبوط لابی کر کے بھارت کا مکروہ اور گھناؤنا چہرہ بے نقاب کریں۔

میٹنگ میں موجود تمام ممبران برٹش پارلیمنٹ،کونسلرز، میئر، لارڈز میئر نے راجہ نجابت حسین اور ان کی پوری ٹیم کو مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے اور مسئلہ کشمیر کا پرامن اور فوری حل تلاش کرنے کے لئے تیزی کے ساتھ اپنی سرگرمیوں کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری رکھا ہوا ہے جس پر ہم انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہم راجہ نجابت حسین اور ان کی پوری ٹیم کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے