Input your search keywords and press Enter.

مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہو گا، خورشید قصوری

 گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے سیمینار ہوا،جس سے سابق وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری نے خطاب کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی نے سیمینار کی میزبانی کی جبکہ اس موقع پر فیکلٹی وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر خورشید قصوری کا کہنا تھا کہ بھارت کو جلد احساس ہو جائے گا کہ وہ کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا، اور پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اندرون ملک سیاسی اور معاشی استحکام کسی بھی ملک کی کامیاب خارجہ پالیسی کی شرط ہے۔ جی سی یو کشمیر سوسائٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ بھارت کشمیر میں جنگ ہار چکا ہے، مقبوضہ وادی کے لوگوں کے لیے آواز اٹھانے کے لیے ایک فعال یوتھ فورم کی ضرورت تھی جس کے لئے جی سی یو میں کشمیر سوسائٹی قائم کی۔ نذیراحمد میوزک سوسائٹی کے طلباء نے ملی نغمے پیش کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے