Input your search keywords and press Enter.

خلیجی ملکوں کا 36 ارکان پر مشتمل ایک وفد مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے دورے پر سری نگر پہنچا

خلیجی ملکوں کا 36 ارکان پر مشتمل ایک وفد مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے دورے پر سری نگر پہنچا ہے۔ وفد کے اس دورے کا مقصد تعلقات کو مستحکم کرنا اور خطے میں سرمایہ کاری کے امکانات کا پتہ لگانا ہے۔ وفد نے کل جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلعے میں پہلگام کا دورہ کیا اور سیر و سیاحت کے حامل مقامات کو دیکھا۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے صنعت کاروں اور خلیجی ملکوں کے چیف ایگزیکٹیو افسران کے لئے رات کے کھانے کا اہتمام کیا۔ وفد مرکز کے زیر انتظام اس علاقے کے چار روزہ دورے پر آیا ہوا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر کو ملک کی سرمایہ کاری کے لئے سب سے زیادہ ترجیحی مقام بنانے کے عزم کا اظہار کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے