جرمنی میں نازیوں نے جس طرح اقتدار حاصل کرنے کے لئے یہودیوں کو تباہ کیا تھا ،اسی طرح نفرت کے سہارے بی جے پی پی اپنے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا چاہتی ہے ۔آرایس ایس ایک منظم منصوبہ کے تحت اب ملک کو نفرت کی آگ میں جھونکنے کے لئے دی کشمیر فلم کو ریلیز کراکر اکثریت کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکا کر آئندہ 2024 کے پارلیمانی انتخاب میں مسلمانوں کو علیحدہ کرکے اپوزیشن کو بے مقصد بنانے میں کوشاں ہے ۔پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے میڈیا کو جاری بیان میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔ ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ کشمیر میں اس وقت کشمیری پنڈتوں کو کم مسلمانوں کو زیادہ ہلاک کیا گیا تھا ،یہ وقوعہ مسلمانوں اور پنڈتوں کے درمیان کا نہیں تھا ،جس کا اعتراف آج بھی کشمیری پنڈت کر رہے ہیں ۔مذکورہ فلم ایک منظم سازش کے تحت بنائی و ریلیز کی گئی ،تاکہ ملک میں اکثریت کے درمیان مسلمانوں کے تئیں نفرت کا ماحول پیدا ،اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی درہم برہم ہو ،اور اس کا براہ راست فائدہ آئندہ پارلیمانی انتخاب میں بی جے پی کو مل سکے ۔ ملک کے لئے بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ آج مذکورہ فلم کے سہارے جو نفرت کی سنگ بنیاد ڈالی جارہی ہے ،اس کے نتائج مستقبل میں بہتر نہیں ہوں گے ۔
مسلمانوں نے ملک کے لئے جو قربانی دی ہے ،یہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ،پھر بھی آج ہر موڑ پر ان کا امتحان لیا جارہا ،اور غدار ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔دی کشمیر فائلس فلم کا عوام پر کیا اثر ہوگا ،یہ تو وقت بتائے گا ،لیکن یہاں آر ایس ایس کی کوشش کامیاب ہوتی نظر آرہی ہے ۔آج جو اس فلم کے سہارے پروپگنڈہ کر نفرت کی فصل تیار کی جارہی ہے ،یہ آئین و جمہوریت کے بلکل بر عکس ہے ۔بی جے پی آئینی عہدے پر رہتے ہوئے مذکورہ فلم کی حمایت کر ملک کو نفرت کی آگ میں جھونکنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر پر فلم بنائی گئی ہے ،تو گجرات پر بھی فلم بننی چاہیئے ،تاکہ ملک کو معلوم ہو سکے کہ کس طرح گجرات میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کا انجام دیا گیا ،اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی ۔دفن مردے اکھاڑنے سے کوئی فائدہ نہیں ہے ،اور یہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے ،لیکن بی جے پی اقتدار میں بنے رہنے کے لئے کسی حد تک گزر سکتی ہے ، چاہے ملک کہیں جائے اس کو اس سے مطلب نہیں ہے ۔ڈاکٹر ایوب نے کہا کہ ملک کے مفاد میں بہتر ہوگا کہ مذکورہ فلم پر روک لگاکر نفرت کی آگ پر قدغن لگائیں ،تاکہ ملک میں فرقہ وارانہ خیر سگالی کا ماحول قائم رہ سکے ۔
دی کشمیر فائلس کی ریلیز نفرت کی آگ میں جھونکنے کی کوشش: ڈاکٹر ایوب سرجن
