بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تاز ہ کارروائی کے د وران آج ضلع شوپیاں میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔سرحد پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے ترک واگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔ قابض بھارتی فوج نے علاقے میں آپریشن گزشتہ شام شروع کیا تھا۔ فوجیوں نے صحافیوں کو آپریشن کی کوریج سے روک دیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر،قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی،ایک اور کشمیری شہید
