Input your search keywords and press Enter.

سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر میں جاری جنسی جرائم روکنے کیلئے اقدامات کرے‘

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں خواتین کے خلاف ہونے والے جنسی تشدد پر توجہ دے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے عالمی یوم خواتین کے حوالے سے سلامتی کونسل کی ایک ہفتے تک جاری رہنے والی بحث میں جنگوں اور تنازعات میں جنسی تشدد کی روک تھام کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’سیکیورٹی کونسل کی بحث میں مقبوضۃ کشمیر میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جاری جنسی تشدد پر کم ہی بات ہوتی ہے‘۔

’اس بات کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں کہ زیادتی اور جنسی تشدد کو (اُس علاقے میں) جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے‘۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے