Input your search keywords and press Enter.

کشمیر:اشتعال انگیزمضمون لکھنے والا پی ایچ ڈی اسکالر گرفتار

سری نگر۔ جموں و کشمیر کی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے اتوار کو سری نگر میں ایک پی ایچ ڈی اسکالر کو ایک آن لائن میگزین میں شائع ہونے والے مبینہ طور پر "انتہائی اشتعال انگیز اور فتنہ انگیز” مضمون کے لیے گرفتار کیا۔ "ایس آئی اے نے انسداد دہشت گردی اور ملک دشمن نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن کے ایک حصے کے طور پر شہر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے اور ابو الاعلی فاضلی کو ہمہامہ میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا،”

ذرائع نے بتایا۔ ذرائع کے مطابق، ایس آئی اے نے فاضلی اور ماہانہ ڈیجیٹل میگزین ‘دی کشمیر والا’ کے ایڈیٹر اور دیگر ساتھیوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ اور آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت درج ایف آئی آر کے سلسلے میں تلاشی لی۔ راجباغ میں ‘دی کشمیر والا’ کے دفاتر اور ہمہامہ میں فاضلی کی رہائش گاہوں اور میگزین کے جیل میں بند ایڈیٹر فرہاد شاہ کی تلاشی لی گئی اور ثبوت کے طورپر بشمول کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیجیٹل آلات” ضبط کر لیے گئے۔

بتایاگیا ہے کہ فاضلی کا مضمون، انتہائی اشتعال انگیز، فتنہ انگیز ہے، جس کا مقصد جموں و کشمیر میں بدامنی پھیلانا اور دہشت گردی کو بڑھاوا دینا اور نوجوانوں کو تشدد کا راستہ اختیار کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ ذریعہ نے کہا، "مضمون میں ایک غلط بیانیہ کو بھی فروغ دیا گیا اور اس کا پرچار کیا گیا، جو ہندوستان کی علاقائی سالمیت کو توڑنے کے مقصد سے علیحدگی پسند اور دہشت گردی کی مہم کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔

"آزادی کا بار بار ذکر اور دہشت گرد تنظیموں کی بیان بازی سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مضمون محض پروپیگنڈہ نہیں ہے۔ بلکہ یہ پاکستان آئی ایس آئی اور اس کے سپانسر شدہ دہشت گرد علیحدگی پسند نیٹ ورک کا وژن ہے۔” ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مرکزی حکومت نے مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ کے ذریعے فاضلی کو مارچ 2021 تک پانچ سال کے لیے 30,000 روپے ماہانہ ادا کیا، تاکہ وہ یونیورسٹی کے شعبہ فارماسیوٹیکل سائنسز میں اپنی پی ایچ ڈی مکمل کر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے