تحریک انصاف نے وزیر اعظم شہباز شریف کے نریندر مودی کولکھے گئے خط مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈْ حکومت کو کشمیر پر سودے بازی نہیں کرنے دیں گے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے ٹوئٹر وزیراعظم شہباز شریف کے مودی کو خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کرائم منسٹر کا مودی کو کشمیر پر کمزورمؤقف پر مبنی خط مسترد کرتے ہیں،امپورٹڈ حکومت کو کشمیرپر سودا بازی نہیں کرنے دیں گے، کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی تک مذاکرات کشمیریوں سے غداری ہوگی، پوری قوم کشمیر پر یکسو ہے۔
امپورٹڈ حکومت کو کشمیر پر سودے بازی کسی صورت نہیں کرنے دیں گے: فواد چودھری
