Input your search keywords and press Enter.

نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے پہلا چیلنج کابینہ کی تشکیل

اسلام آباد ( افضل بٹ ) آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کیلئے پہلا چیلنج کابینہ کی تشکیل ہو گا، “ ایک انار سو بیمار “کے مصداق تحریک انصاف کے 32 اراکین اسمبلی میں سے ہر کوئی وزیر بننا چاہتا ہے جبکہ تحریک عدم اعتماد میں ووٹ لینے کیلئے اکثر اراکین اسمبلی کے ساتھ “ جھنڈی “ کا وعدہ بھی کیا گیا تھا۔ دوسری طرف آزاد کشمیر عبوری آئین 74 کے مطابق کابینہ میں زیادہ سے زیادہ 16 وزیر اور دو مشیر بنائے جا سکتے ہیں، علاوہ ازیں ایک وزیر اعظم، ایک سپیکر اور ایک ڈپٹی سپیکر ہے جبکہ تحریک انصاف کے 11 اراکین اسمبلی جھنڈی کے بغیر ہوں گے جو وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی حکومت کیلئے کسی بھی وقت خطرہ بن سکتے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے