امریکی کانگریس کی خاتون رکن 37سالہ الہان عبداللہ کی کل اسلام آباد آمد متوقع ہے۔ وہ اس دورے میں آزاد کشمیر بھی جائیں گی۔ پاکستان کی دفتر خارجہ نے اس دورے کی تصدیق کی ہے ، تاہم امریکی سفارت خانے کی جانب سے باقاعدہ اعلان نہیں ہوا۔ الہان عبداللہ کا تعلق ڈیوکریٹک پارٹی سے ہے وہ ریاست منی سوٹا سے رکن کانگریس ہیں اور کانگریس کی دو مسلمان ارکان میں سے ایک ہیں۔ وہ 2018 میں رکن کانگریس منتخب ہوئی تھیں۔ وہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حامی ہیں۔ جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کو بھارت میں ضم کیا تھا الہان عبداللہ نے کشمیریوں کی حمایت میں فوری طور پر بیان جاری کیا تھا۔ دریں اثنائ دفتر خارجہ نے بھارت میں انتہا پسند ہندوئوں کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کی شدید مذمت کی ہے، جنوب ایشائی امور کے امریکی قام مقام سیکرٹری ایلس جی ویلز نے کہا کہ امریکا اپنے حقوق کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد میں ساتھ ہے۔
امریکی رکن کانگریس الہان عبداللّٰہ کا دورہ پاکستان، اظہار یکجہتی کیلئے آزاد کشمیر بھی جائیں گی
