Input your search keywords and press Enter.

امور کشمیر کا قلمدان کائرہ کو ملنا گلگت بلتستان کے عوام کی خوش قسمتی ہے، امجد ایڈووکیٹ

اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی حکومت جی بی کے مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لے گی۔ اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت انشاء اللہ اہم کردار ادا کرے گی۔
اسلام ٹائمز۔ قائدِ حزبِ اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی و صوبائی صدر پیپلز پارٹی امجد حسین ایڈووکیٹ نے نومنتخب وفاقی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے نئی وفاقی حکومت اور وزراء ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائیں گے۔ ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے تمام وفاقی وزراء، وزرائے مملکت اور مشیروں کو بھی خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ قمر الزماں کائرہ گلگت بلتستان کے معروضی حالات سے بخوبی آگاہ ہیں، امید کرتے ہیں کہ وہ گلگت بلتستان کے حقوق اور عوامی مسائل کے حل کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ قمر الزماں کائرہ کی جی بی کے لئے سابقہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ امورِ کشمیر اور جی بی کا قلمدان انہیں ملنا گلگت بلتستان کے عوام کی خوش قسمتی ہے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ سے جی بی کے حقوق اور عوامی مسائل کے حل کے لئے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت جی بی کے مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لے گی۔ اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت انشاء اللہ اہم کردار ادا کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے