مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ہفتے کی علی الصبح آر ایس پورہ علاقے میں سرحد پر ایک مشتبہ ڈورون کی سرگرمی دیکھتے ہی اس کی طرف گولیاں چلائیں۔آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر ہفتے کی علی الصبح چار بجکر 45 پر بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک مشتبہ ڈورن کے گھومنے کی آواز سنی۔ آواز سنتے ہی مستعد اہلکاروں نے اس کی طرف گولیاں چلائیں۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس کی مدد سے اس علاقے کو محاصرے میں لیا گیا اور بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیاہے۔
مقبوضہ کشمیر، قابض فورسز کا مشتبہ ڈرون پر فائرنگ کا دعویٰ
