Input your search keywords and press Enter.

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کشمیری پنڈتوں کے احتجاج کو قرار دیا جائز، کہی یہ بڑی بات

نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ کشمیر فائلز فلم نے ملک میں نفرت کی آگ کو ہوا دی ہے۔ جبکہ کشمیر میں بھی نوجوان نسل میں اس حوالے سے مایوسی اور برہمی پائی جاتی رہی ہے۔
جموں و کشمیر: نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ کشمیر فائلز فلم نے ملک میں نفرت کی آگ کو ہوا دی ہے۔ جبکہ کشمیر میں بھی نوجوان نسل میں اس حوالے سے مایوسی اور برہمی پائی جاتی رہی ہے۔ ڈاکٹر فاروق نے مزید کہا کہ کشمیر میں حالات بہت ہی خراب ہیں اور یہاں پر سیاحوں کا آنا قطعی طور پر حالات کی بہتری کی عکاسی نہیں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر فائلز میں جس طرح سے دل دہلانے والے مناظر دکھائے گئے ہیں وہ سرارسر جھوٹ اور پروپیگنڈے پر مبنی ہیں۔ جبکہ اس پروپیگنڈے کی وجہ سے ملک میں مذہبی بھائی چارے کو کافی نقصان پہنچا ہے اور ملک میں مسلمانوں کے خلاف اب کئی سازشیں انجام دی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے