Input your search keywords and press Enter.

شاہ نے جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو یہاں ایک میٹنگ میں جموں و کشمیر میں امرناتھ یاترا کے دوران سیکورٹی انتظامات، سفری تیاریوں اور ریاست میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا-ذرائع کے مطابق میٹنگ میں کشمیری پنڈتوں کو نشانہ بنانے والے حالیہ حملوں سے پیداشدہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا- شاہ کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی داخلہ سکریٹری اجئے بھلا اور سکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان نے شرکت کی-قابل ذکر ہے کہ امرناتھ یاترا جو کہ کورونا کی وجہ سے پچھلے دو سال سے مسلسل ملتوی ہے-30جون سے شروع ہو رہی ہے – ملاقات میں موسم، مواصلاتی نظام، یاترا کے روٹ پر سکیورٹی، زائرین کے لئے صحت کی سہولیات اور دیگر ضروریات پر تفصیلی تبادلہئ خیال کیا گیا- یاترا سے متعلق ضروری معلومات لینے کے بعد شاہ نے سبھی سے تیاریوں کو مضبوط بنانے اور حفاظتی انتظامات پر خصوصی توجہ دینے کو کہا ہے -سکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے وزیر داخلہ کو ریاست کی صورتحال کے بارے میں حقائق اور اصل صورتحال سے آگاہ کیا-جموں و کشمیر میں گذشتہ چند ہفتوں میں دہشت گردوں نے مختلف مقامات پر حملے کیے ہیں جن میں کچھ لوگوں کی موت ہوئی ہے – حال ہی میں کشمیری پنڈتوں کو نشانہ بناکر بھی حملے کئے گئے ہیں – کشمیری پنڈت برادری نے اس کے خلاف احتجاج کیا ہے اور برادری کے ایک وفد نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے