Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر میں انتظامیہ کا دکانداروں کو اپنے خرچے پر سی سی ٹی وی لگانے کا حکم

انتظامیہ نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ 30 دن کی ویڈیو ریکارڈ کریں اور اسے محفوظ بھی رکھیں
مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے کشمیریوں پر نظر رکھنے کیلئے ایک اور ناجائز قدم اٹھاتے ہوئے دکانداروں کو اپنے خرچے پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے احکامات جاری کردیے۔

انتظامیہ نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ 30 دن کی ویڈیو ریکارڈ کریں اور اسے محفوظ بھی رکھیں۔

دکانداروں کو کہا گیا ہے کہ وہ بغیر کسی عدالتی حکم کے بھارتی پولیس کے مطالبے پر انہیں ویڈیو فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔

سری نگر میں کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ کیمرے لگانے پر 40 ہزار روپے لاگت آئےگی، بیٹری کی اضافی لاگت کا بوجھ بھی برداشت کرنا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے