Input your search keywords and press Enter.

کشمیر پریمیئر لیگ میں کوہلی کی آمد کا علم نہیں، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین ویرات کوہلی کی پاکستان آمد کا علم نہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی کے پاکستان میں بے شمار مداح ہیں، اگر وہ پاکستان آنا چاہتے ہیں تو بھارتی کرکٹ بورڈ فیصلہ کرے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان چینی باشندوں کو بہترین سیکورٹی فراہم کررہا ہے، کراچی واقعے کے بعد چینی باشندوں کی واپسی کی خبریں من گھڑت ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ چینی اساتذہ گرمی کی تعطیلات گزارنے چین گئے ہیں، جو پاکستان واپس آجائیں گے۔ کسی کو پاک چین دوستی خراب کرنے نہیں دیں گے۔

ویرات کوہلی کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کریں گے؟واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے صدر عارف ملک نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو لیگ میں شامل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ویرات کوہلی کو باقاعدہ طور پر دعوت نامہ بھیجا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے