کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کو عمر قیدکی سزا بھارتی عدلیہ کی جانبداری کا منہ بولتا ثبوت ہے ، کشمیریوں کی آزادی کیلئے سیاسی پلیٹ فارم پر آواز بلند کرنے کی پاداش میں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ تحریک اللہ اکبر کے رہنما و اُمیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 182 جاوید عثمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ بھارتی عدالت نے بھارت کے غیرقانونی قبضہ والے کشمیرکے حریت پسند رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنادی ہے ۔ یاسین ملک کی زندگی کا زیادہ عرصہ بھارتی جیلوں میں گزرا ہے ۔ انہوں نے آزادی کشمیر کیلئے ہر عالمی پلیٹ فارم پر آواز بلند کی ہے ۔
یاسین ملک نے آزادی کشمیر کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی :جاوید عثمان
