Input your search keywords and press Enter.

کشمیر میں سوگ منانا ایک معمول سا بن گیا ہے:محبوبہ مفتی

ان کا ٹویٹ میں سوالیہ انداز میں کہنا تھا کہ یہ خونریزی روکنے کے لئے حکومت ہند کو جموں وکشمیر کے متعلق اپنی پالیسی دوبارہ ترتیب دینے میں کیا حرج ہے۔
سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق چیف منسٹر محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ کشمیر میں سوگ منانا اب ایک معمول سا بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر میں حالات نارمل ہونے کے دعوے تو کر رہی ہے لیکن یہاں زمینی حالات اس کے برعکس ہیں۔

موصوف سابق چیف منسٹر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقہ میں گذشتہ شام ایک ٹی وی فنکارہ کی بندوق براداروں کے ہاتھوں ہلاکت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ٹویٹ میں کہاکہ کشمیر میں ماتم کرنا اب ایک معمول اور روز مرہ کی رسم بن گیا ہے بے شمار عام شہریوں کا ایک یا دوسرے بہانے پر قتل کیا جا رہا ہے۔

ان کا ٹویٹ میں سوالیہ انداز میں کہنا تھا کہ یہ خونریزی روکنے کے لئے حکومت ہند کو جموں وکشمیر کے متعلق اپنی پالیسی دوبارہ ترتیب دینے میں کیا حرج ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے