Input your search keywords and press Enter.

وزیراعظم آزاد کشمیر کا یاسین ملک کا مقدمہ عالمی فورمز پر لڑنے کا اعلان

وزیراعظم آزاد کشمیر نے حریت رہنما یاسین ملک کا مقدمہ عالمی فورمز پر لڑنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کی سزا کیخلاف ہر عالمی فورم کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا اور یاسین ملک کے مقدمے پر تمام اخراجات آزاد کشمیر حکومت برداشت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک نے بندوق کا راستہ چھوڑ کر پرامن جدوجہد شروع کی، بھارتی حکمران حریت رہنما کے ساتھ بیٹھنے کو اعزاز سمجھتے تھے، کشمیری قوم یاسین ملک اور حریت رہنماؤں کی سزا کو قبول نہیں کرے گی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کی سزا پر او آئی سی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، تمام عالمی فورمز متفق ہیں کہ کشمیریوں کی تحریک ایک جائز تحریک ہے، کشمیری حضرت امام حسین کی راہ پر چل کر قربانیاں دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے