Input your search keywords and press Enter.

وادی کشمیر میں بھارتی مظالم پرعالمی برادری کی خاموشی، 5دن میں 17 کشمیری شہید

عالمی برادری کی خاموشی کے باعث بھارتی حکام دن بدن کشمیری مسلمانوں پر زندگی تنگ کر تے جارہے ہیں اور بے گناہ کشمیریوں کو اپنی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی ریاستی دہشتگردی نہ رک سکی اور صرف 5 روز کے اندر 17 نوجوانوں کو بھارت کی انتقامی آگ کی بھینٹ چڑھادیا گیا۔ بھارتی دہشت گردوں نے وردی کی آڑ میں پلوامہ میں محاصرےکے دوران گھر گھر تشدد کارروائیاں کیں اور نہتے شہریوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ فائرنگ کے واقعات میں ان بے گناہ کشمیری نوجوانوں شہید کردیاتاہم اقوام متحدہ اور مسلم امہ سمیت عالمی برادری کی خاموشی بھارت کو کشمیریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے کے موقعے فراہم کرتی جارہی ہے۔

مزید معلومات کے مطابق ایک روز قبل بھی 2 نوجوانوں کوشہید کر دیا گیا دو روز قبل سرینگر، کپواڑہ ،بارہمولہ و دیگر اضلاع میں ہو نے والے بھارتی فوج کے بلا جواز سرچ آپریشن کے نتیجے میں متعدد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی برادری کی خاموشی کے باعث بھارتی حکام دن بدن کشمیری مسلمانوں پر زندگی تنگ کر تے جارہے ہیں اور بے گناہ کشمیریوں کو اپنی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بناتے وقت بھارتی فورسزکشمیری علاقوں کی موبائل اور انٹر نیٹ سروس معطل کر دیتی ہے تاکہ بھارتی مظالم کو دنیا بھر کی نظروں سے اوجھل رکھا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے