Input your search keywords and press Enter.

بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی جابرانہ اقدامات ناکام ہو چکے ہیں، یوتھ فریڈم فائٹرز

بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر یوتھ فریڈم فائٹرز جے کے وائی ایف ایف) نے مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کے لیے فوجی طاقت کے بے تحاشہ استعمال اور وحشیانہ ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جے کے وائی ایف ایف کے چیئرمین شبیر احمد نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) بڑے پیمانے پر کشمیریوں کو ہراساں کر رہی ہے۔
انہوں نے حریت رہنمائوں، کارکنوں، تاجروں اور ملازمین کی رہائش گاہوں پر چھاپوں کے حالیہ سلسلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایس آئی اے کو زیر تسلط علاقے میں حریت رہنمائوں کو دہشت زدہ کرنے کاکام سونپا گیا ہے۔انہوں نے فسطائی بھارتی حکومت کی غیرحقیقت پسندانہ روش پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زیر تسلط علاقے میں تمام بھارتی جابرانہ اقدامات ناکام ہو چکے ہیں۔ شبیر احمد نے بھارت پر زور دیا کہ وہ اپنی ہٹ دھرمی اور فوجی تکبر سے باز رہے اور کشمیر میں زمینی حقائق کو تسلیم کرے۔انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کے دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ زیر تسلط علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے بڑے پیمانے پر قتل عا م اورگرفتاریوں کو روکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے