صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کے محتسب اعلیٰ پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے وفاقی محتسبین کے ساتھ قریبی روابط قائم کریں تاکہ ان کی مہارت سے استفادہ کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے بہترین طرز عمل کو اپنایا جاسکے۔ صدر مملکت نے یہ بات آزاد جموں و کشمیر کے محتسب چوہدری محمد نسیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ سیکرٹری محتسب آزاد جموں و کشمیر ابصار حسین جرال اور حکومت کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
صدر عارف علوی سے آزاد کشمیر کے محتسب اعلیٰ کی ملاقات
