اسلام ٹائمز: علماء کرام نے امام خمینی (رہ) کی صالحانہ قیادت کے مختلف گوشوں کو اجاگر کرتے ہوئے انکی سیرت کو امت مسلمہ کیلئے نمونہ عمل قرار دیا۔
رپورٹ: جاوید عباس رضوی
بت شکن، رہبر کبیر، بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رضوان اللہ کی 33ویں برسی کی مناسبت پر جموں و کشمیر مجلس علماء امامیہ کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان کانفرنس بعنوان ’’خمینیؒ روحِ بیداری‘‘ منعقد ہوئی، جس میں دانشوروں، علماء کرام، مفکرین، ممتاز شخصیات، نوجوانان ملت اور جمہوری اسلامی ایران سے آئے ہوئے مہمانان گرامی نے شرکت کی۔ علماء کرام نے امام خمینی (رہ) کی صالحانہ قیادت کے مختلف گوشوں کو اجاگر کرتے ہوئے ان کی سیرت کو امت مسلمہ کے لئے نمونہ عمل قرار دیا۔ خمینیؒ روح بیداری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے امام خمینی (رہ) کے وحدت اسلامی کے رول کو سراہا۔ کانفرنس میں مولانا شیخ غلام رسول نوری، مولانا سید تقی نقوی، مولانا سید عابد حسین حسینی، مولانا عاشق حسین میر، ️مفتی اعظم کشمیر مفتی ناصر الاسلام، ان کے علاوہ اسلامیہ جمہوریہ ایران کی چند معزز شخصیات بھی پروگرام میں بطور مہمان خصوصی حاضر تھیں۔ کانفرنس کی نظامت کے فرائض مولانا میر مصطفٰی فاطمی نے انجام دیئے۔ اسلام ٹائمز کی خصوصی رپورٹ پیش خدمت ہے
