Input your search keywords and press Enter.

عالمی برادری کشمیر تنازعہ کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے، ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیر تنازعہ کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں مزید چار کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماورائے عدالت ہلاکتیں مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ اور سری نگر میں بھارتی قابض افواج کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے ہوئی ہیں۔

عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی قابض افواج کی محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں دوران چار معصوم کشمیری نوجوانوں کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کو سرد مہری کا نشانہ بنانا ایک معمول بن چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے