پیرس (رضا چوہدری )شہدائے جموں کشمیر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پیرس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے شہدائے کشمیر کے مشن کو پورا کرنے کے عزم کو دوہرایا،اس موقع پرپاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے بھی شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تمام تر ذمہ داری مودی حکومت پر عائد ہوتی ہے، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل ہے کہ وہ اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے کشمیر میں بھارتی مظالم کو بند کرائیں،اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر کو سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور کشمیری عوام کے حق استصواب رائے کا اہتمام کریں تاکہ کشمیری اپنے حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔ جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس کے چیئرمین سردار اخلاق نے تقریب کی صدارت کی ۔اس موقع پر سردار ذوالفقار عزیز،چوہدری مقصود بھی موجود تھے۔ پروگرام کے آخر میں شہدا کے لیے دعا کی گئی۔
کشمیر میں مظالم کی ذمہ دار مودی حکومت ہے، مقررین
