Input your search keywords and press Enter.

کشمیر کا ریاست درجہ فوری بحال کیا جائے، الطاف بخاری

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ انکی جماعت سپریم کورٹ کے ذریعے دفعہ 370 اور 35 اے کو بحال کرانے کو بھرپور کوشش کریگی۔
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے اہتمام سے آج سرینگر کے سونہ وار کرکٹ سٹیڈیم میں ایک بھاری عوامی جلسے کا انعقاد ہوا، جس میں وادی کشمیر کے تمام علاقوں سے آنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ اس جلسے کی وساطت سے جموں و کشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کرنے اور فوری اسمبلی انتخابات کرانے کے مطالبات کئے گئے۔ اس جلسے کی اہمیت اس لحاظ سے غیر معمولی تھی کہ اس میں وادی کے تمام علاقوں سے آنے والے اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے۔ پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے جلسے سے اپنے خطاب کے دوران شدت کے ساتھ جموں کشمیر کے ریاست کے درجے کی بحالی اور اسمبلی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اتنا بڑا عوامی اجتماع منعقد کرنے کا مقصد نئی دہلی کے ساتھ جموں و کشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کرنے اور اسمبلی چناو کے انعقاد میں مزید تاخیر نہ کرنے جیسے مطالبات کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں آج مودی حکومت کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ وہ جموں کشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کرنے کی وعدہ بند ہے اور اسے یہ وعدہ فوراً پورا کرنا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مودی حکومت سے یہاں فوری اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ بھی کرتے ہیں تاکہ عوام کو اپنے نمائندے چننے کا موقعہ فراہم ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپنی پارٹی سپریم کورٹ کے ذریعے دفعہ 370 اور 35 اے کو بحال کرانے کو بھرپور کوشش کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے