بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کے چھیالیسویں آن لائن سیشن میں محترم سید جواد حیدر صاحب
نامزد امیدوار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ہمارے مہمان تھے۔
انہوں نے اس موقع پر آزاد کشمیر کے سیاسی کلچر، بلدیاتی انتخابات کی اہمیت اور تحریک جدوجہد آزادی کشمیر کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔
مجموعی طور پر انہوں نے مندرجہ زیل سوالات کے جوابات بھی دئیے۔
آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کی اہمیت کیا ہے؟
اکتیس سال سے یہ انتخابات تاخیر سے منعقد ہونے کی وجوہات؟
کیا بلدیاتی انتخابات کے دوران آپ اپنی کمپین میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھی عوام سے گفتگو کرتے ہیں؟
کیا بلدیاتی امیدوار تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے عوام کی بیداری میں کوئی کردار ادا کر سکتے ہیں؟
آپ نے تعلیم کے شعبے میں بھی بہت کام کیا ہے۔ کیا آپ کے اپنے سکول میں کشمیریات کے حوالے سے کچھ خاص بات ہے؟
ایک ماہر تعلیم ہونے کے ناتے سیاست میں آنے کا خیال آپ کو کیسے آیا؟
گلگت و بلتستان کے عوام کو نہ ہی تو ان کے بنیادی حقوق دئیے جاتے ہیں اور نہ ہی پاکستان کے صوبے کا درجہ دیا جاتا ہے,راہ حل کیا ہے؟
اس دوران انٹرنیٹ کی وجہ سے قطع و وصل جیسے مسائل بھی پیش آئے جس پر ہم اپنے معزز مہمانوں سے معذرت خواہ ہیں۔
قطع و وصل کے دوران میزبان منظوم ولایتی صاحب اور منظور حسین صاحب پروگرام کو بطریق احسن آگے بڑھاتے رہے۔ جس پر وہ واقعی داد و تحسین کے مستحق ہیں۔
آپ سب کا بہت شکریہ
ان شاءاللہ اگلے سیشن میں پھر ملاقات ہو گی تب تک خدا حافظ
والسلام
نذر حافی
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کے چھیالیسویں آن لائن سیشن
