Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش ہے، پاکستان

 پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک پر گہری تشویش کا اظہارکیا ہے، افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے، پاکستان اور ترکیہ نے تجارتی اور اقتصادی روابط بڑھانے اور سٹریٹجک ڈائیلاگ اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعہ کو پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت نے اپنے تازہ ترین اقدام میں مقبوضہ کشمیر کی انتخابی فہرستوں میں سات لاکھ سے زیادہ نئے ووٹرز کا اضافہ کیا ہے، ان نام نہاد نئے ووٹرز کی اکثریت غیر کشمیری اور بھارتی افواج کے ریٹائرڈ اہلکاروں کی ہے، اس اقدام کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو انتخابات میں فائدہ پہنچانا ہے۔ بھارت کا یہ اقدام چوتھے جنیوا کنونشنز کی واضح خلاف ورزی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے