Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر میں مظالم میں تیزی آگئی ہے، حریت کانفرنس

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر و پاکستان شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ علاقے میں اپنے مظالم میں تیزی لائی ہے اور وہ محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران بیگناہ نوجوانوں کو قتل کر رہے ہیں۔

شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے تنازع کشمیر کی بنیادی حقیقت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، کشمیری شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی۔ بھارتی سامراجی فوجیوں کے پہرے کے باوجود حریت پسند قیادت اور عوام کا مشن آزادی غیر موثر نہیں ہوا، بھارت آئینی حیثیت بدل کر اعلان جنگ کرچکا۔ بھارت نے ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو خصوصی حراستی مراکز میں بند کر رکھا ہے، انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے