پاکستان تھروبال فیڈریشن نے ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تھروبال کے نمائشی مقابلے 5 فروری کو منعقد کروانے کا اعلان کردیا۔ گزشتہ روز پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ ان نمائشی مقابلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور پاکستان تھروبال فیڈریشن ہر سال یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں تھروبال کے نمائشی مقابلے 5 فروری کو منعقد کروانے کا اعلان کرتی ہے اس سلسلہ میں تمام متعلقہ اداروں، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔
یوم یک جہتی کشمیر، تھرو بال کے نمائشی مقابلوں کے انعقاد کا اعلان
