بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں پراسرار فائرنگ سے زخمی ہونے والا 9 سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق افران احمد نامی لڑکا گزشتہ روز ضلع پونچھ کے علاقے سورنکوٹ سانگلہ میں اپنی رہائشی گاہ کے قریب فائرنگ سے زخمی ہوا تھا ۔
