Input your search keywords and press Enter.

صدر آزاد کشمیر سے ترکیہ کے سفیرکی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے پاکستان میں تعینات ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پکاچی کی ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔ اس موقع پر ملاقات میں صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے دورہ ترکیہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور پاکستان میں تعینات ترکہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پکاچی کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آج صبح ترکیہ، برطانیہ اور بیلجیم کے دو ہفتے کے دورے کے دوران یورپی پارلیمنٹ اور برطانوی پارلیمنٹ میں ممبران پارلیمنٹ سے خطاب کے علاوہ یورپی یونین اور برطانیہ میںسیاسی و حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کر کے مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دیں گے جبکہ اسی طرح وہ مختلف عوامی اجتماعات میں کشمیری کمیونٹی سے خطاب بھی کریں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے