Input your search keywords and press Enter.

خواتین کو ذہنی طور پر چاق و چوبند رکھنے کیلئے کشمیر یوتھ پراجیکٹ کی سرگرمیاں جاری

 کشمیر یوتھ پراجیکٹ راچڈیل میں خواتین کو ذہنی طور پر چاق و چوبند رکھنے کیلئے مختلف نوعیت کی منفرد سرگرمیوں کو جاری رکھا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر زلف احمد، مینجر غزالہ اور سپروائزر منیزہ کی مشترکہ کاوشوں سے شروع کی گئی ان سرگرمیوں کو کمیونٹی میں خاصا سراہا جا رہا ہے جبکہ خود سینٹر چیف ایگزیکٹو آفیسر زلف احمد نے کہا ہے کہ ہم ایشیائی خواتین کو جسمانی و ذہنی طور پر صحت مند رکھنے کیلئے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرتے ہیں جس کا مقصد خواتین کو معاشرے کا مفید شہری بنانے میں مدد مہیا کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم خواتین کو ایک ایسا پلیٹ فارم دے رہے ہیں جہاں آکر وہ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے کر اپنی جسمانی و ذہنی صحت کو بہتر بنا سکتی ہیں کشمیر یوتھ پروجیکٹ سنٹر کی سپر وائزر منیزہ نے کہا کہ ہم خواتین کیلئے سینٹر کے اندر بھی پروگرام کرتے ہیں اور انہیں دیگر صحت مند سرگرمیوں کیلئے باہر بھی لے کر جاتے ہیں۔ سینٹر منیجرغزالہ نے کہا کہ ہم کئی برس سے خواتین کیلئے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کرتے چلے آ رہے ہیں سنٹر کی سرگرمیوں سے استفادہ حاصل کرنے والی چند خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں سنٹر کی سرگرمیوں سے خاصا فائدہ ہوا ہے،سینٹر جوڑوں کے درد و جسمانی طور پر صحت مند رہنے کی دیگر سرگرمیوں کا انعقاد بھی ہوتا ہے، اس کے علاوہ مختلف تہوار وں پر ملن پارٹی کا انعقاد بھی ہوتا ہے، ہمیں ذہنی و جسمانی طور پر سینٹر آنے سے سکون ملتا ہے، ایک دوسرے سے باہمی میل جول اور بات چیت کرنے کا موقع ملنے کے علاوہ سینٹر کا اسٹاف مددگار اور ماحول انتہائی دوستانہ ہے ،ناشتہ اور کھانے وغیرہ کا بھی سینٹر میں بندوبست ہوتا ہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے